Published: 17-03-2023
لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو شیڈول کر دیا گیا۔فیصلہ موسم کی متوقع خرابی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جبکہ فائنل میچ کے لئے اتوار اور پیر کو بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتوار کو بارش کا امکان ہونے کی وجہ سے بورڈ فرنچائزز فائنل متاثر ہونے کا خدشہ محسوس کررہی تھیں۔اس لیےمیچ 19 مارچ کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائنل کے لیےخریدے جانےوالے ٹکٹ ہفتہ کو بھی کارآمد ہوں گے۔