پاکستانی نوجوان اسد میمن نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی ٹھان لی

Published: 17-03-2023

Cinque Terre

  کراچی: دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چار کو سر کرنے والے نوجوان اسد میمن نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچنے کی ٹھان لی۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسدعلی میمن نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی کو سر کرنے کے لیے نکلیں گے۔اسد میمن کا کہنا ہے کہ سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کے کوشش کرنے والی 15 رکنی ٹیم میں وہ واحد پاکستانی کوہ پیما ہوں گے جبکہ کامیابی کی صورت میں وہ نیپال کے ہمالیہ سلسلہ میں ماؤنٹ ایورسٹ تک پہنچنے والے آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔واضح رہے یہ اعزاز پانے کی کوشش میں اب تک چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اشتہارات