Published: 17-03-2023
کراچی: سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اور اداکارہ دعا ملک نے نام لیے بغیر اپنی سابق بھابھی علیزہ سلطان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔دعا ملک نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بھائی اور اداکار و ماڈل فیروزخان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر نظر ڈالتے ہوئے میں نے دیکھا کہ لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے کتنے بے چین اور بے قرار ہیں۔سوشل میڈیا اسٹار نے مزید لکھا کہ مجھے ایسے لوگ نظرآتے ہیں جنہوں نے زندگی میں کچھ نہیں کیا، نہ ان میں کوئی صلاحیت ہے اور نہ ہی وہ کامیاب ہوپائے۔دعا ملک نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آخر معاشرے میں یہ ہوکیا رہا ہے، لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ فیروزخان اور علیزہ سلطان کے درمیان گذشتہ برس ستمبر میں طلاق ہوگئی تھی۔ علیزہ نے اپنے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ساتھی اداکارائوں کی جانب سے بھی فیروزخان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔