Published: 17-03-2023
کراچی: نوجوان گلوکار کیفی خلیل کے مقبول گیت ’ کہانی سنو‘ نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ اس گیت کو پسند کرنے والوں میں انٹرنیشنل ویمن کرکٹر جویریہ خان بھی شامل ہوگئی ہیں۔ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بلے بازی کا لوہا منوانے والی جویریہ خان نے نجی ٹیلی ویژن کے لائیو شو میں میزبان کی فرمائش پر کہا کہ وہ کیفی خلیل کا گیت گانا چاہیں گی۔جویریہ خان نے گانا شروع کیا توسننے والے ان کی آواز سے بے حد متاثر ہوئے۔ ان کی گائیکی کی جھلک دیکھنے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ گائیکی بھی اچھی کرلیتی ہیں۔