Published: 17-03-2023
ممبئی: بولی وڈ اداکار رنبیر کپور’میم ایکسپرٹ ‘ بن گئے اور انہوں نے کئی فلموں کے مقبول عام ڈائیلاگز پر مبنی میمز بنا ڈالی۔اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کچھ فلموں کے معروف سین اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر میں مصروف بھارتی اداکار نے وائرل ویڈیو میں ہالی وڈ اداکار رامی ملک کی ’ہیکرمین‘ سے لے کر نامور اداکار ناناپاٹیکر کی فلم ’ ویلکم ‘ کے مقبول عام ڈائیلاگ ’ کنٹرول ادے کنٹرول‘ پر بھی میم بناڈالی۔رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ اور مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی نہیں بخشا اورعالیہ کی فلم ’ رازی ‘ کے ڈائیلاگ ’ مجھے گھر جانا ہے‘ کے سین کو عالیہ کی طرح روتے ہوئے انداز میں دہرایا۔راک اسٹار، برفی اور سنجو جیسی فلموں میں متاثر کن اداکاری سے نام کمانے والے اداکار کی یہ مزاحیہ ویڈیو بہت پسند کی جارہی ہے اور انٹرنیٹ کے صارفین اس پر دل چسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔