شوبز شخصیات کی عمران خان سے اظہار یکجہتی

Published: 19-03-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد: شوبز انڈسٹری سے فرحان سعید، مشی خان اور عدنان صدیقی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حمایت میں ٹویٹیں سامنے آئی ہیں۔آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں سے پولیس تصادم اور زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کو تینوں فنکاروں نے شدید مذمت کی۔مشی خان تو عمران خان کی ریلی کے ساتھ ہی رہی اور وہ دن بھر ٹویٹ کے ذریعے کپتان کی مشورے دیتی رہیں۔ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسلام آباد نہیں جانا چاہئے، لوگ ان کو جال میں پھنسا رہے ہیں اور وہ اپنے منصوبے پر عمل در آمد کرنا چاہتے ہیںفرحان سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے ٹویٹر کا سہارا لیا اور لکھا کہ کیا اس ملک میں کوئی قانون باقی ہے؟ پہلے تو پھر یہ حوصلہ ہوتا تھا کہ آرمی سنبھال لے گی۔اداکارہ عدنان صدیقی نے ٹویٹ کیا کہ یہ طاقت کا انتہائی گھناؤنا استعمال ہے، اور ہم اب بنانا ریپبلک کی طرح کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ انصاف اور مساوی مقابلے کی فضا کہاں ہے؟ یا یہ جنگل کا قانون ہے، اللہ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے۔

اشتہارات