پریانکا چوپڑا کو ہالی وڈ میں سب سے بڑی رکاوٹ کون سی پیش آئی؟

Published: 19-03-2023

Cinque Terre

لاس اینجلس: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی وڈ میں سب سے بڑی کون سی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پریانکا اپنے نئے ہالی وڈ پروجیکٹ جاسوسی تھرلر ’سائٹیڈل‘ کیلئے تیار ہیں جس میں ان کے ساتھ گیمز آف تھرونز کے اداکار رچرڈ میڈن ہیں۔’سائیٹیڈل‘ کو ’ایونجرز اینڈ گیم‘ کے دو ڈائریکٹر انتھونی اور جو روسو ہدایت کاری دے رہے ہیں۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسٹریمنگ سروسز آنے کے بعد بہت کچھ تبدیل ہوگیا ہے، اب آپ کو عالمی طور پر متاثر کرنے والے پروجیکٹ بنانے کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہالی وڈ میں داخل ہوتے وقت انہیں جو سب سے بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا وہ ان کی صلاحیت کے متعلق محدود اور تنگ نقطہ نظر تھا۔

اشتہارات