Published: 19-03-2023
کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ کامیڈی میں پاکستان ہمیشہ انڈیا سے آگے رہا ہے۔ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں کامیڈین کا کہنا تھا کہ ان کو یقین ہے کہ پاکستانی ’دی کپل شرما شو‘ جیسا پروگرام نہیں بناسکتے۔شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو پاکستان میں بنانے کیلئے شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار جیسے اداکار چاہئیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے فنکار جب انٹرویو کیلئے آتے ہیں تو سختی سے کہتے ہیں کہ ہم شو میں پرفارم نہیں کریں گے جبکہ انڈین فنکاروں کو شو میں پرفارمنس کیلئے باقاعدہ اسکرپٹ دیا جاتا ہے جس پر وہ عمل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے شو بنانے کیلئے بڑا بجٹ اور مالی سرمایے کی ضررت ہے لیکن اگر بات کامیڈی پر ہوتو پاکستانی ہمیشہ انڈیا سے آگے رہے ہیں۔شکیل صدیقی نے بتایا کہ صرف کپل شرما شو کیلئے 12 سے 14 اسکرپٹ رائٹر مواد تخلیق کرتے ہیں اور پاکستان میں یہ کام ایک ادیب سے مزدوروں کی طرح لیا جاتا ہے۔