معروف انڈین ڈی جے اکشے کمار کی لاش برآمد

Published: 20-03-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار کی لاش بھوبنیشور میں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی جے کی لاش پراسرار حالات میں ملی ہے اور ان کی ناگہانی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا کر سانحہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی جے اکشے کمار کے خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موت کے پیچھے ڈی جے کی گرل فرینڈ ملوث ہے جو اسے بلیک میل کررہی تھی۔

اشتہارات