Published: 20-03-2023
کراچی: آرٹس کونسل کراچی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔’ایک شام ماہرہ خان کے نام ‘ سے معنون نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم ’بول‘ کے لیے آفر دی۔’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اچھی پنجابی بولوں۔اس سوال کے جواب میں کہ وہ سیاسی جماعتوں میں کس کے ساتھ ہیں پر ماہرہ خان کا جواب تھا کہ وہ پٹھان کی طرف ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔