’جراسک پارک‘ کے اداکار سیم نیل بلڈ کینسر میں مبتلا ہوگئے

Published: 20-03-2023

Cinque Terre

سڈنی: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جراسک پارک‘ کے اداکار سیم نیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خون کے سرطان میں مبتلا ہیں اور ان کی بیماری تیسرے اسٹیج پر ہے۔اداکار نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب میں بتایا کہ ان میں اس مہلک بیماری کی تشخیص ایک برس قبل ہوئی تھی اور وہ ممکنہ طور پر اس سے موت کے منھ میں جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سیم نیل نے 1993 کی بلاک بسٹر فلم ’جراسک پارک‘ میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے کردار سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی تھی۔ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی بقیہ زندگی میں بار بار کیمیوتھراپی کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔سیم نیل کا فلمی کیریئر نصف صدی پر محیط ہے اور اس میں انہوں نے مختلف فلموں اور ڈراموں میں متعدد کردار ادا کیے ہیں۔

اشتہارات