Published: 22-03-2023
دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے رمضان کی آمد پر 1 ہزار 25 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کا حکم عفوو درگزر کی بنیاد پر اور قیدیوں کو اپنے اندر بہتری لانے کے ایک اور موقف فراہم کیے جانے کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔