ہیری پوٹر کے اداکار پال گرانٹ کی پراسرار موت

Published: 22-03-2023

Cinque Terre

  لندن: ہیری پوٹر کے معروف اداکار پال گرانٹ 56 برس کی عمر میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ’ریٹرن آف دی جیڈی’ اور ‘ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر سٹون’ جیسی معروف ہالی ووڈ فلموں میں کردار ادا کرنے والے پال گرانٹ لندن میں کنگز کراس اسٹیشن کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔ان کی بیٹی سوفی جین گرانٹ نے میڈیا کے ذریعے اپنے والد کی موت کی تصدیق کی۔ سوفی جین کا کہنا تھا کہ مجھے اُن کے چلے جانے کا انتہائی غم ہے۔ کسی بھی بیٹی کیلئے باپ کا سایہ اسطرح اُٹھ جانا ناقابل برداشت ہوتا ہے۔گرانٹ کو آج صبح 3 بج کر 49 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا جبکہ اس سے قبل کنگ کراس اسٹیشن کے باہر جب انہیں گرا ہوا پایا گیا، تبھی انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔اسٹار وارز اور ہیری پوٹر کے علاوہ اداکار 1988 کی فلم ’ولو‘ اور 1986 میں ڈیوڈ بووی کے ساتھ کلٹ کلاسک ’لیبرینتھ‘ میں بھی نظر آچکے ہیں۔

اشتہارات