میشا شفیع اور حسن منہاج کی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

Published: 22-03-2023

Cinque Terre

ٹیکساس: پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ میشاشفیع اور اداکار حسن منہاج کی نئی فلم ’مسٹیش‘ نے ایک عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔فلم ’مسٹیش‘ کو نیریٹیو فیچر کمپٹیشن کی کیٹگری میں ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ کی طرف سے یہ انعام دیا گیا ہے۔فلم ٹیم کے ممبر رضوان مانجی نے انسٹاگرام پر ایوارڈ جیتنے کی خبر پر خوشی کا اظہار کیا جس میں ساؤتھ ویسٹ کی جانب سے فلم کی کہانی کو دلکش قرار دیا گیا ہے۔ساؤتھ بائے ساؤتھ ویسٹ ٹیکساس کا ایک ادارہ ہے جو ہر سال میوزک، فلم اور کامیڈی کی فیلڈ میں نئے ٹیلنٹ کو ایوارڈ سے نوازتا ہے۔قبل ازیں رواں برس جنوری میں میشا شفیع نے اپنی فلم کی پہلی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے حجاب پہنا ہوا تھا۔

اشتہارات