’بھارت میں جاوید اختر جیسے مسلمان چاہئیں‘، ہندو انتہاپسند لیڈر

Published: 24-03-2023

Cinque Terre

 ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام مسلمان جاوید اختر جیسے ہونے چاہئیں۔ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ میں جاوید اختر جیسے مسلمان چاہتا ہوں جو پاکستان کے خلاف بول سکیں اور ان کو ہماری طاقت بتاسکیں۔ہندو انتہا پسند لیڈر کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے پاکستان کے خلاف بیان دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ انڈیا میں بسنے والے اور مسلمان بھی ایسا ہی کریں۔راج ٹھاکرے کا اشارہ بھارتی شاعر جاوید اختر کے اس پاکستان مخالف بیان کی طرف تھا جو انہوں نے لاہور شہر میں فیض فیسٹیول کے موقع پر دیا تھا۔اس موقع پر جاوید اختر نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث حملہ آور پاکستان میں آزاد گھوم رہے ہیں جس پر شوبز کمیونٹی کی طرف سے بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

اشتہارات