مسجد حرام کے 35 ہزار سبز قالینوں کی صفائی کیسے کی جاتی ہے

Published: 29-03-2023

Cinque Terre

ریاض: مسجد الحرام کے صحنوں، راہداریوں اور جائے مصلی میں تقریباً 35 ہزار سبز قالین بچھے ہوئے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 100 کلومیٹر بنتی ہے۔العربیہ نیوز نے اپنے پروگرام ’’من الحرمین‘‘ میں نظروں کی خیرہ کردینے والے تاحد نگاہ بچھے ان قالینوں کی طہارت پر ایک رپورٹ بنائی جس میں دیکھ بھال، صفائی اور جراثیم سے پاک کرنے کے عمل کو دکھایا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ان منفرد غالیچوں کی صفائی، دھلائی اور دیکھ بھال کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑی لانڈری قائم کی گئی ہے جہاں ان قالینوں کو دھو کر جراثیم سے پاک کیا جاتا ہے۔صدارت عمومی امور حرمین محمد العتيبی نے ’’العربیہ‘‘ کو قالین دھلائی کے مراحل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام میں 35 ہزار قالینیں بچھی ہیں جنھیں کناروں سے جوڑا جائے تو لمبائی ایک سو کلومیٹر تک ہوتی ہے۔محمد العتيبی نے مزید بتایا کہ جدید لانڈری میں ماہرین کی زیر نگرانی قالینوں کی روزانہ صفائی پانچ مراحل میں مکمل ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں مٹی جھاڑی جاتی ہے اور دوسرے مرحلے میں شیمپو سے دھویا جاتا ہے۔تیسرا مرحلہ قالینوں کو خشک کرنے کا ہوتا ہے جب کہ چوتھے مرحلے میں انھیں سورج کی روشنی اور صاف ہوا میں مکمل طور پر سکھایا جاتا ہے اور آخری مرحلے میں قالین پر برش چلا کر عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔مسجد الحرام کے قالینوں کو دھونے کے لیے تعمیر کی گئی خصوصی لانڈری میں یومیہ 240 میٹر قالین فی گھنٹہ دھونے کی صلاحیت ہے اور کورونا کے باعث اس لانڈری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

اشتہارات