بھارتی اداکار کی خودکشی کا معاملہ، بوائے فرینڈ گرفتار

Published: 29-03-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھوجپوری انڈسٹری کی معروف بھارتی اداکارہ اناشکا ڈوبے کی خودکشی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا اور پولیس نے اداکارہ کے ساتھی فنکار اور بوائے فرینڈ سمر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔اداکارہ کی والدہ نے پولیس میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس کا بوائے فرینڈ سمر سنگھ اور اس کا بھائی سنجے سنگھ شامل ہے۔اناشکا شرما پیر کے روز اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔پولیس ایڈیشنل کمشنر سنتوش سنگھ نے کہا ہے کہ کیس میں دو افراد نامزد ہیں اور اداکارہ رات کو ایک پارٹی سے واپس آئی تھیں اور اندر سے کمرہ لاک کرکے اس نے خودکشی کرلی۔سنتوش سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ خودکشی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اشتہارات