کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا کو بالی وڈ چھوڑنے پر مجبور کیا، کنگنا رناوت

Published: 29-03-2023

Cinque Terre

ممبئی: بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے فلمساز کرن جوہر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہراساں کیا جس کی وجہ سے وہ امریکا شفٹ ہو گئیں۔بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ میں کنارے سے لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ سے کسی کا نام نہیں لیا لیکن کنگنا رنوت نے دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے اداکارہ کے خلاف سازش کی تھی۔کنگنا رناوت نے متعدد ٹویٹوں کے ذریعے فلمساز کرن جوہر کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پریانکا کیخلاف سازش کی گئی، اسے دھمکایا گیا اور اسے فلم انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرن جوہر سے اس مبینہ ہراسانی کا حساب لینا چاہئے اور اس مافیا کو روکنا چاہئے جو نئے ٹیلنٹ کو دھمکاتا ہے۔کنگنا رناوت اس سے قبل بھی کرن جوہر کو شدید تنقید کا نشانہ بناچکی ہے اور وہ انہیں انڈسٹری میں اقربا پرور قرار دے چکی ہیں۔

اشتہارات