بہترین شوہر میں کیا خوبیاں ہونی چاہیئں؟ وینا ملک نے بتادیا

Published: 30-03-2023

Cinque Terre

 کراچی: پاکستان کی سابق اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بہترین شوہر کی خوبیاں بیان کردیں۔شازیہ نیازی کے ایک حالیہ انٹرویو میں وینا ملک سے پوچھا گیا کہ ایک مثالی شوہر کیسا ہونا چاہیے جس پر وینا ملک نے کہا کہ سمجھداری اور عزت دینا، یہ دو اہم خوبیاں ہیں جو ایک آئیڈیل شوہر میں ہونی چاہیئں۔انہوں نے کہا کہ پیسے یا شکل سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور خوبیاں صرف میاں بیوی کے رشتوں میں ہی نہیں بلکہ ہر رشتے میں ہونی چاہیئں چاہے اس میں آپ کا خادم ہی کیوں نہ ہو۔انٹرویو میں وینا ملک کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بارے میں بھی پوچھا گیا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اکاؤنٹ کافی سیاسی نوعیت کا ہے اور اس لیے وہ اسے خود نہیں چلاتیں، صرف پروفائل پر ان کا نام ہے۔ وینا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی اپنی ٹویٹس ہیں اور وہ اپنے خیالات شیئر کرنا پسند کرتی ہیں اس لیے کوئی دوسرا صحافی یا کوئی اور ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں چلا رہا۔واضح رہے کہ وینا ملک جو کہ سابق اداکارہ ہیں، تنازعات کے لیے زیادہ اور اپنے کیریئر کے حوالے سے کم جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کیا ہے۔ بگ باس اور بعد میں فلموں اور گانوں میں ان کا کردار کافی چرچے میں رہا۔وینا ملک نے بعد میں اسد خٹک سے شادی کی جن سے دو بچے ہوئے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی لیکن بعد میں کچھ اختلافات کے باعث وینا ملک اور اسد خٹک میں طلاق ہوگئی۔

اشتہارات