کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی

Published: 31-03-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت میں ایک دفتر میں کرسی پر بیٹھنے کے تنازع پر آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گورگرام شہرمیں قائم ایک کمپنی کے دفتر میں کام کرنے والے وشال اور امن جانگڑا کے درمیان کرسی پر بحث شروع ہوئی جو لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران وشال نے امن جانگڑا کو گولی مار دی۔وشال کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ وشال کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل بھی آفس ٹائم ختم ہونے سے قبل اس کی امن جانگڑا سے کرسی کے معاملے پر تکرار ہوئی تھی۔ دوسرے روز آفس سے نکلتے ہی امن جانگڑا نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم امن جانگڑا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اشتہارات