راولپنڈی: صدرواہ پولیس کی فوری کاروائی: قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتار

Published: 12-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قتل کا ملزم صدر واہ کی گرفت میں۔ راولپنڈی: صدرواہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق صدر رواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم اکبر کو گرفتار کرلیا، ملزم اکبر نے سابقہ لڑائی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کرکے عبدالنوید قمرکو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایک روز قبل درج کیاگیا تھا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

اشتہارات