Published: 12-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سیالکوٹ صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 5 ڈکیت گینگز کے 14 ملزمان گرفتار، شہریوں سے لوٹا ہوا مال مسروقہ نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، مویشی اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوز تھانہ صدر سیالکوٹ، اگوکی، مراد پور اور کوٹلی لوہاراں نے کاروائی کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 5 خطرناک ڈکیٹ گینگز مبین عرف بینا ڈکیٹ، محمد ذیشان عرف شانی، وقاص عرف وقاصا، تنویر عرف تنویرا اور عثمان عرف بابا قصائی گینگز کے سرغنہ سمیت 14 ملزمان گرفتار کر لیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے ضلع سیالکوٹ میں درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقدی 1035000 روپے، 13 قیمتی موبائل فونز، 5 موٹر سائیکلیں، ایک بکرا اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور 12عدد معہ سینکڑوں گولیاں برآمد۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔