ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے ریجن بھر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانیوالے افسران کو مبارکباد دی

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے ریجن بھر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک ترقی دینے کیلئے 2ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ منعقد ہوئے‘ جس میں پنجاب بھر سے تقریباََ چار سو سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک پر ترقی دی گئی‘ گوجرانوالہ ریجن کو اعزاز حاصل ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے پیش نظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران اعظم رضا اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت سے پنجاب بھر سے سب سے زیادہ گوجرانوالہ ریجن کے 137سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی مل سکی۔ 
 

اشتہارات