تھانہ مراد پور پولیس: موبائل شاپ پر دوران واردات ساتھی کو قتل اور دکاندار کو زخمی کرنیوالے خطرناک گینگ چار ڈاکو گرفتار

Published: 13-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ مراد پور پولیس نے چند روز قبل گوہد پور کے علاقہ میں موبائل شاپ پر دوران واردات ساتھی کو قتل اور دکاندار کو زخمی کرنے والے خطرناک گینگ 4 سمیت ڈاکو گرفتار کر لیے۔تنویرا گینگ کے دو ملزمان زاہد اور اختر نے ایک ہفتہ قبل گوہد پور میں موبائل  شاپ پر دوران واردات مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اور ڈاکوؤں ں کی فائرنگ کی زد میں اس گینگ کا سرغنہ تنویر عرف تنویرا ہلاک ہوا تھا ملزمان نے مختلف دکانوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔ مزید چوری اور ڈکیتی کی بیس وارداتوں میں ملوث وقاصا گینگ کے ملزمان وقاص اور فاروق کو گرفتار کیا گیا  جن سے دوران تفتیش 2 لاکھ روپے نقدی۔تین موٹرسائیکلیں۔اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کئے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات