Published: 14-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: بنی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوے تلخ کلامی پر مووی میکر کو قتل کرنے والانامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ذیشان نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری محبوب الرحمن کو قتل کردیاتھا۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تلخ کلامی پر مووی میکر کو قتل کرنے والے نامزد ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا،ملزم نے اپنے بھائیوں کے ہمراہ تشدد کرکے شہری محبوب الرحمن کو قتل کردیاتھا،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزم کے02بھائی قبل ازیں گرفتار کرکے چالان کیے جا چکے ہیں،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔