Published: 14-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ کورال کے علاقہ میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی پر ڈی آئی جی آپریشنز کا سخت نوٹس۔ایگل سکواڈ کے دو اہلکاروں پر مقدمہ درج کروا کے گرفتار کروا دیا۔اختیارات سے تجاوز، عوام الناس کے ساتھ غیرمناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سدباب کے لئے 10 دن کا وقت دے دیا گیا۔ناقص کارکردگی والے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر کریں۔