رمضان کے 21 روز میں مسجد الحرام میں دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد

Published: 14-04-2023

Cinque Terre

الریاض: رمضان المبارک 1444 ہجری کے آغاز کے بعد سے اکیس روزے تک دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جرنل پریزڈینسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اکیسویں روزے تک 2 کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد مسجد الحرام میں نماز ادائیگی کے لیے آئے۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے بیشتر عمرہ زائرین تھے جن کی کثیر تعداد غیر ملکی تھی۔عرب میڈیا کی ایک اور رپورٹ میں وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک گیارہ لاکھ 49 ہزار سے زائد مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

اشتہارات