Published: 16-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رواں سال گندم خریداری مہم کے لیے کسانوں کو باردانہ کی فراہمی، اور گندم کٹائی مہم کا افتتاح کیا، اس سلسلہ میں موضع پیروشاہ گجرات میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کسانوں میں باردانہ تقسیم کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شبیر سمیت کسانوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اس سال کسان بھائیوں سے 3900 فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی، ضلع گجرات کے لئے 19800 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، کسانوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر میں 5 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ گندم خریداری مراکز منگوال، جلالپور جٹاں، ڈنگہ، لالہ موسی اور کنجاہ میں قائم کئے ہیں، تمام مراکز پر کسانوں کے لئے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا بہترین انتظام سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اس سال ضلع گجرات میں 3 لاکھ 94 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے، اس میں 1 لاکھ 15 ہزار بارانی علاقوں میں گندم کاشت کی گء ہے، محکمہ زراعت کے سروے کے مطابق اس سال 6 فی صد زائد پیداوار متوقع ہے، زارعت کے جدید اصولوں اور منظور شدہ بیجوں کے استعمال اور مقررہ وقت پر کھادوں کے استعمال سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کی بھرپور راہنمائی کی جائے، مہنگی کھادوں اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔