Published: 16-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سکول رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، دیگر ضلع افسران اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کے ایکٹ کے مطابق تمام پرائیویٹ سکول ہر جماعت میں بچوں کی تعداد کے مطابق 10 فیصدکوٹہ کے حساب سے طلباء و طالبات کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہیں، اور ضلع بھر میں قائم نجی سکولوں میں دس فیصد کوٹہ کے تحت مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے محکمہ ایجوکیشن ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز کے ذریعے تمام اسکولز کی نگرانی کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام نجی ادارے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی سمیت حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے چیکنگ کی جائیگی۔ نجی سکول نمائندگان کی جانب سے فیس میں اضافے کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گجرات نے ایس او پیز کے مطابق عمل کرنے کے لئے سی ای او ایجوکیشن کو ضروری پدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن تمام پرائیویٹ کی جامع رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں۔سکول ایجوکیشن ایکٹ دس فیصد کوٹہ کے مطابق سکولوں میں تحت مفت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا