Published: 16-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت ڈینگی سرویلنس کو موثر انداز میں سرانجام دے، تمام ان ڈور ٹیم 50 گھروں کی سرویلنس کرے گی، ضلع بھر میں 293 ان ڈور اور 49 اوٹ ڈور ٹیمز ڈینگی سرویلنس سرانجام دے رہی ہیں، مجموعی طور پر 1298 اہلکار ڈینگی سرویلنس سرانجام دے رہے ہیں، تمام اہلکار ڈینگی سرویلنس ڈیوٹی کو ترجیعی بنیادوں پر سر انجام دیں، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب،ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گوندل محمود اقبال گوندل،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ ودیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر ڈینگی سرویلنس کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا جائے، سرکاری و پرائیویٹ ڈاکٹرز ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں،ضلع بھر میں موجود ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نگرانی یقینی بنائی جائے،افسران اپنے اپنے ڈینگی پورٹل کو خود چیک کریں،ڈورمنٹ اینڈروئیڈ یوذر برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظرہاٹ سپاٹ کو اپ ڈیٹ کیا جائے، تھرڈ پارٹی آڈٹ کو مزید موثر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اپنے دفاتر کی ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ صحت کے افسران ڈینگی سرویلنس میں بوگس سرگرمیوں کی نشاہدہی کریں اور ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سرویلنس کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی کا استعمال کریں۔