بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 27 اموات

Published: 16-04-2023

Cinque Terre

 اسلام آباد / نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مرکزی وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 7 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.78 اور ہفتہ وار شرح 4.49 ریکارڈ کی گئی، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اشتہارات