Published: 16-04-2023
ممبئی: بھارتی اداکار اور رقاص راگھؤ جویال نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے شوٹنگ کے دوران ان کو ڈینگی بخار نے آپکڑا تھا۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے چند روز قبل وہ ڈینگی کا شکار ہوگئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ٹیم کو مایوس نہیں کیا۔راگھؤ جویال کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران وہ شدید تکلیف اور بخار میں تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ کو ملتوی نہیں کیا کیوں کہ اس کی منصوبہ بندی بہت عرصہ پہلے کی گئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شوٹ جسمانی اور ذہنی طور پر بہت چیلنجنگ تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہم نے وقت پر اسے ختم کردیا اور ایسی شے بنائی جس پر ہمیں فخر ہے۔راگھؤ جویال کو ڈانس ریئلٹی ش ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ سے شہرت ملی اور وہ شوبز انڈسٹری کے ایک مشہور آدمی بن گئے۔