تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں گداگروں کی بھر مار ایس ایچ او اور ضلعی انتظامیہ ایکشن لینے سے قاصر

Published: 16-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں گداگروں کی بھر مار ایس ایچ او اور ضلعی انتظامیہ ایکشن لینے سے قاصر‘گزشتہ روز بھی پولیس رپورٹ اور بے نقاب کی طرف سے کیا گیاسروے اور بمعہ فوٹوز نشاندہی کی گئی تھی‘ لیکن بے سود آج پھر اُس جگہ گدا گروں کی بھر مار دیکھنے کو ملی‘ بارہاں مرتبہ تھانہ رحمانیہ کے ایس ایچ او کے علم میں بذریعہ خبر اور تصویروں سوشل میڈیا پر لگائی گئیں لیکن ایس ایچ اوصاحب نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں‘ اگر انہوں نے ایکشن نہ لیا تو شہری اپنے قیمتی سامان سے محروم ہونے لگیں گے‘ کون جانے گدا گروں کی لبادے میں ڈاکو اور چور بیٹھے ہوئے ہیں‘ اہل علاقہ کا ڈي پی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ خدا کیلئے اس معاملے پر سنجیدگی سے ایکشن لیں‘ تاکہ علاقہ کا امن وامان بحال رہے۔ 
 

اشتہارات