بد نام زمانہ منشیات فروش ناصر عرف بیگی گرفتار‘ 1650گرام چرس برآمد

Published: 16-04-2023

Cinque Terre

لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرگجرات انسپکٹر سرفراز یوسف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش ناصر عرف بیگی سکنہ نواں منگو وال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1650 گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات