Published: 17-04-2023
لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو۔ راولپنڈی میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 15جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ انہوں نے آٸین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ زرداری شہباز شریف کو نااہل کروانا چاہتا ہے تاکہ اپنی لاڈو کو لاسکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہوئے اور کوئی انہونی نا ہوئی تو عمران خان کی حکومت ہی بنے گی، یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکراؤ کر رہی ہے، پندرہ میں سےنو ججز ایک طرف ہیں، یہ بےوقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لے رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آپکے گلے کی ہڈی ہیں، زرداری نے کہا آئندہ وزیر اعظم سندھ سے ہوگا کیا تم مامے لگتے ہو؟ عین عید پر پٹرول پھر 10 روپے لیٹر بڑھا دیا گیا، آئی ایم ایف اپریل میں بھی کچھ نہیں دے گا، عوام بلوں، مہنگائی کے ہاتھوں سڑکوں پر آنے والے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے عمران خان مذاکرات کے لئے تیار ہے، میرے مرنے بعد یہ کہا جائے گا کہ ڈاکٹر قدیر کے بعد ایٹمی پروگرام میں میرا بھی اہم رول تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سارا راولپنڈی سپریم کورٹ کیساتھ کھڑا ہے، ہم عدلیہ آٸین اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان کی لڑائی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اورڈاکووں سے ہیں، آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اسکی حمایت کرے گی۔