Published: 17-04-2023
ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نامور فلمسار راج ہیرانی کی فلم ’ڈنکی‘ میں ایک مرتبہ پھر آرمی آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔فلم کو شاہ رخ اور گوری خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم میں تاپسی پنوں بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔فلمساز راج ہیرانی اور شاہ رخ خان پہلی مرتبہ کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کریں گے، راج ہیرانی اس سے قبل بالی وڈ انڈسٹری کو پی کے، منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس اور سنجو جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان فلم میں ایک مرتبہ پھر آرمی کا لباس پہننے پر بہت خوش ہیں اور اس یونیفارم کی جھلک فلم کے اعلان والی وڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔شاہ رخ خان نے اس سے قبل فلموں میں ہوں ناں، جب تک ہے جان اور فوجی میں آرمی آفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی ایسے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہتے ہیں، یہ بہت لمبا سفر ہے اور انڈیا پہنچنے سے قبل وہ دنیا کے مختلف خطوں سے گزرتے ہیں۔حال ہی میں اداکار کو ممبئی میں اپنی اگلی فلم ’جوان‘ کیلئے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران کوریوگرافر فرح خان کے ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا تھا۔