Published: 17-04-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)گجرات پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے رات ڈیڑھ بجے لالہ موسیٰ کے نواحی گاؤں دھامہ میں چھاپہ مار کر چوری کی نامعلوم افراد پر درج کی گئی ایف آئی آر میں رضی عباس نامی ایک مزدور کو اٹھا لیا مزدور راہنما محمد حسین وٹو نے دن کو ڈی پی او آفس کے باہر مظاہرہ کیا اور اپنی پارٹی نیشنل پارٹی کو اطلاع دی نیشنل پارٹی کے سینیٹر محمد اکرم نے اسی وقت آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا یاد رہے محمد حسین وٹو کا تعلق بھی مزدور طبقے سے ہے مگر مزدورں کی بے بسی جابجا ہوتا استحصال نے محمد حسین وٹو کو ایک انقلابی لیڈر بنا دیا جہاں مزدور پر ظلم ہو محمد حسین وٹو اس ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آجاتا ہے ان کی یہی جرات بہادری اور مزدور دوستی کی وجہ سے ضلع گجرات میں ان کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے محمد حسین وٹو نیشنل پارٹی کی طرف سے پی۔پی 29 اور این اے 70 سے قومی اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں۔