Published: 18-04-2023
وزیر اعظم نے اتحادی و پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی. وزیر اعظم سپریم کورٹ میں زیر سماعت امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ آئندہ کی سیاسی و معاشی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی مزاکراتی ٹیم اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور اب تک پیش رفت سے شرکاء کو اعتماد میں لے گی۔