Published: 18-04-2023
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں پولیس نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر مامور ایک چینی انجینئر پر توہین مذہب کے الزام کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے پولیس اہلکار نصیر الدین خان کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو ہجوم کے جمع ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور افسران اس شخص کو محفوظ مقام پر لے گئے۔نصیر الدین نے مزید کہا کہ پیر کی صبح سینکڑوں افراد دوبارہ جمع ہوئے اور مرکزی ضلعی پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، مظاہرین کا خیال تھا کہ چینی شخص کو پولیس اسٹیشن میں چھپا ہوا ہے۔