کیا ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر ہریتھک روشن کی ’کرش 4‘ بنائیں گے؟ اہم تفصیلات آگئیں

Published: 18-04-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ میں یہ افواہیں گرم  ہیں کہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند اب بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن کی فلم ’کرش4‘ کو ڈائریکٹ کریں گے۔ ’کرش‘ سیریز کی ابتائی تین فلمیں بنانے والے فلمساز راکیشن روشن نے ان اطلاعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ باتیں پہلی مرتبہ سنی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ اطلاعات صرف افواہوں تک محدود ہیں کیوں کہ راکیشن روشن نے ہی کرش سیریز کی تین فلمیں بنائی ہیں اور وہ اب چوتھی کو بھی ڈائریکشن دیں گے۔’کرش 4‘ کیلئے اس وقت اچھے پلاٹ کی تلاش جاری ہے اور جیسے ہی پلاٹ منتخب ہوگا تو فلم کا اعلان کردیا جائے گا اور اسے راکیش روشن ہی بنائیں گے۔بالی وڈ کی مشہور سائنس فکشن سیریز میں مرکزی کردار راکیشن روشن کے بیٹے ہریتھک روشن نے کیا ہے جبکہ اس میں ولن کا کردار ویویک اوبرائے کررہے ہیں، پریانکا چوپڑا اور کنگنا رناوت کے کردار بھی بہت اہم ہیں۔’کرش‘ کی کہانی ایک آدمی کرشنا مہرا کے گرد گھومتی ہے جس سائنسدان والد ایک گینگ کی طرف سے سازش کا شکار ہوجاتا ہے، فلم سیریز کو کمرشل سطح پر بہت پذیرائی ملی تھی۔

اشتہارات