Published: 18-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی زیر صدارت جناح ہال مری میں عید کے حوالے سے میٹنگ،ایس پی صدر،اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی ایس پی ٹریفک مری،انچارج 1122،محکمہ جنگلات، ڈی ایچ کیومری، ہائے وے، موٹروے، آئیسکو اور دیگر اداروں کے افسران کی شرکت،تمام اداروں کے نمائندگان نے انتظامات واقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، ایس ایس پی آپریشنز نے عید کے دوران فول پروف سیکورٹی وٹریفک انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا کہناتھاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں،ٹوورازم پولیس، ٹوورازم سکواڈاور باقی تما م ادارے باہمی ربط رکھیں تاکہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں، ایس ڈی پی اومری ٹوورازم پولیس کے افسران وجوانوں کو عید کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیں، سیاحوں کے محفوظ اورخوشگوار سفر کویقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔