اٹلی میں کوکین کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ برآمد

Published: 19-04-2023

Cinque Terre

سسلی: اٹلی کے مشرقی ساحل پر منشیات کی سب سے بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔عالمی میڈیا نے اطالوی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کوکین کی ایک بڑی کھیپ سسلی جزیرے کے مشرقی ساحل کے قریب تیرتی ہوئی ملی ہے۔اطالوی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ تقریباً 2 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہیں جو ساحل پر معمول کے گشت کے دوران بحیرہ روم میں تیرتی ہوئی دیکھی گئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ منشیات کو 70 واٹر پروف فلوٹنگ پیکٹ میں احتیاط سے سیل کیا گیا تھا۔ کوکین کی قیمت 400 ملین یورو ڈالر ( تقریباً 440 ملین ڈالرز) ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ منشیات کی اس نشاندہی نے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی مقدار میں سے ایک ہے، ممکنہ طور پر مجرموں کی اس تک رسائی کو ناکام بنادیا ہے جو ملک میں غیر قانونی فروخت کے لیے اسے شہر میں لے آتے۔پولیس نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ تیرتے ہوئے پیکجوں کو ایک گزرنے والے کارگو جہاز نے چھوڑ دیا تھا تاکہ اسے بازیافت کیا جائے اور اسمگلروں کے ذریعے ساحل پر لایا جائے۔

اشتہارات