Published: 19-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات:تھانہ بی ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث3رکنی موٹر سائیکل چورقدیراگینگ' گرفتارکر لیا 3عدد موٹر سائیکل،40ہزار روپے نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سیداسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی پی او گجرات نے خصوصی ٹیم تشکیل دی،جس میں ایس ایچ اوتھانہ بی ڈویژن SIحسن زبیر، انچارج چوکی شاہدولہ ASIراشدہ پروین اور دیگر پولیس ملازمان شامل ہیں۔جنہوں نے ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں متحرک گینگ کی گرفتار ی کا تحرک شروع کر دیا۔پولیس ٹیم نے دن رات محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے گجرات اور گردونواح میں وارداتیں کرنے والے3رکنی قدیراگینگ کوٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔قدیر عرف قدیرا سکنہ گڑھی احمد آباد2۔توقیر عرف گونگا سکنہ ناصر کالونی 3۔عبدالرحمن سکنہ نور پور شامل ہیں۔ جنہوں نے ضلع گجرات میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ3 عدد موٹر سائیکل اور 40ہزار روپے نقدی برآمدکر لی گئی۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔