راولپنڈی پولیس پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے:۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

Published: 19-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لئے راولپنڈی پولیس کا سکیورٹی پلان جاری پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے لئے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے مدنظر موثر ٹریفک انتظامات کے لئے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کمانڈوز کو تعینات کیا جا رہا ہے، کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کریں گی، شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے، سی پی او تمام سینئر افسران وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو پوائنٹ وائز چیک اور بریف کریں گے، خصوصی کمانڈ پوسٹ کے ذریعے تمام سیکورٹی انتظامات کو ہمہ وقت مانیٹر کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی ربط کے ذریعے بہترین سیکورٹی اور سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں راولپنڈی پولیس کے کردار کو کلیدی حیثیت حاصل ہے،راولپنڈی پولیس پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لئے فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے، شائقین اور ٹیموں کے لئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، 
 

اشتہارات