اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اسلام آباد کے علاقوں میں سحر اور افطار اوقات میں محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے فعال

Published: 19-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اسلام آباد کے علاقوں میں سحر اور افطار اوقات میں محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے فعال، ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰہ تبسم کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایٹ سبزی منڈی اور جی الیون مرکز کے مختلف فوڈ اور افطاری پوائنٹس کے معائنہ کے دوران دو کلو خراب گوشت کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی آئی سی ٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
 

اشتہارات