Published: 20-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: وارث خان پولیس کی فوری کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی 48 گھنٹے میں برآمد،بین الصوبائی کار چور گینگ کا کارندہ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑی 48 گھنٹوں میں برآمد کرکے بین الصوبائی کار چور گینگ کے کارندہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کی شناخت عامر شاہ کے نام سے ہوئی،ملزم نے مسروقہ ٹویوٹا GLI دو روز قبل ٹیپو روڈ سے چوری کی تھی، وارث خان پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے 02 روز میں گاڑی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے تفتیش کے دوران مزید مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی بھی متوقع ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،بین الصوبائی کار چور گینگ کے رکن کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ متحرک ومنظم گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔