Published: 20-04-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،رابری معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری گرفتار۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وقار کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رابری کی واردات کے دوران پتھروں کے وار سے بلال ظہور کو زخمی کر دیا تھا،جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کے ساتھی حاشر اور بادل قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں،ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد اللہ کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔