Published: 20-04-2023
لالہ موسیٰ (رانا مہتاب اسلم)ضلع گجرات کی سیاسی و سماجی کاروباری مشہور و معروف شخصیت چیئرمین گروپ خواص پور کے قریبی ساتھی چوہدری افتخار نواز آف گاکھڑی نے اپنی رہائشگاہ پر چیئرمین چوہدری تنویر اشرف خواص پور کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر پارٹی دی افطار ڈنر پارٹی میں سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری اختر آف چھوکر کلاں،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری طاہر زمان کائرہ،چوہدری اکرم پسوال، میاں زین منڈیر سمت علاقہ بھر کی معزز شخصیات دوست احباب عزیز رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر چوہدری افتخار نواز گاکھڑی نے آنے والے تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا کہ آپ میری دعوت پر تشریف لائے اور مجھے مہمان نوازی کا موقع دیا مزید چوہدری افتخار نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین چوہدری تنویر اشرف خواص پور کے ساتھ ہمارے بزرگوں کے دور کا تعلق ہے اور یہ تعلق ہمارا ہمیشہ اسی طرح رہے گا