Published: 21-04-2023
(رپورٹ:۔ سلیمان علی بٹ سے)پولیس شہداء کی فیملیز، غازیوں اور نئے پرموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر! تفصیلات کے مطابق پولیس شہداء کی فیملیز،دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی پولیس افسران اور نئے پرموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں افطار ڈنرکااہتمام کیاگیا۔ڈی پی او گجرات نے شہداء کی فیملیز اور غازیوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی اور ان سے مسائل دریافت کئے جن کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پروہ شہداء فیملیز اور غازیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ کھانا بھی کھایاجبکہ عید گفٹس بھی تقسیم کئے۔ ڈی پی اوسید اسد مظفر نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضا ء قائم ہے اس کے پیچھے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔ڈی پی او گجرات نے شہدائے پولیس کے خاندانوں اور غازیوں کویقین دلایا کہ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ شہداء کی فیملیز اور غازیوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلہ درپیش ہوتو ڈی پی او دفتر کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔