ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈ پر نجیب اللہ کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ‘ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published: 22-04-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ٹیکسلا ایچ ایم سی روڈ پر نجیب اللہ کار لفٹر گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ کرولا آلٹس برآمد، ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جو نجیب اللہ کار لفٹر گینگ کا رکن ہے، گرفتار ملزم جڑواں شہروں اور دیگر اضلاع میں  ڈکیتی کار چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ہے، برآمد کردہ کرولا آلٹس 04 روز قبل اسلام آباد سے چرائی گئی تھی، پولیس نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، تعاقب کرنے پر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے فرار ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس سے تفتیش کے دوران مزید برآمدگی اور سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑی کی برآمدگی پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
 

اشتہارات